ہدایات اور شرائط
● فیس ادا کیے بغیر کوئی رابطہ ممکن نہیں ہے (مثلا کال سیشن کے لیے 30 منٹ کی فیس 90 $ ) ، براہِ کرم پہلے فیس ادا کریں۔
● آپ کی سہولت کے مطابق منتخب کردہ رابطے کے طریقہ کار پر سیشن کی فیس الگ الگ ہوتی ہے۔
(وائس کال: 90$) ← (ویڈیو کال: 99$) ← (واٹس ایپ چیٹ : 150$)
● تیس منٹ سے کم کا سلاٹ بک نہیں کیا جاسکتا گرچہ آپ صرف دو تین منٹ ہی بات کرنا چاہیں ۔
● واٹس ایپ چیٹ کی صورت میں ایک سلاٹ کا مطلب ہے کہ دونوں طرف (سائل اور شیخ صاحب) کے تمام لکھے گئے الفاظ کی مجموعی تعداد زیادہ سے زیادہ 2000 ہوگی۔
● فیس ادا کرنے کے بعد، رسید کا اسکرین شاٹ یا اپنا ای میل آئی ڈی واٹس ایپ پر بھیجیں۔
● ادائیگی کے بعد فیس واپس نہیں کی جائے گی، گرچہ بعد میں آپ سیشن منسوخ کردیں۔ البتہ اس کے بدلے ہماری ویب سائٹ پر موجود مساوی قیمت کے کسی کورس تک رسائی دی جا سکتی ہے۔
● منتخب شدہ وقت پر کال کی ابتدا کنسلٹیشن لینے والے کی جانب سے کی جائے گی۔ ہم کال وصول کرنے کے لیے دستیاب رہیں گے، مگر ہماری طرف سے کال نہیں کی جائے گی۔۔
● آپ شیخ کفایت اللہ سنابلی صاحب سے براہِ راست اپنے مسئلے پر کال (واٹس ایپ یا زوم وغیرہ کے ذریعے) بات کر سکیں گے، اپنے منتخب کردہ سلاٹ کے اعتبارسے۔
● سیشن میں گفتگو عربی، اردو یا ہندی میں ہوگی ۔ اگر آپ تینوں زبانوں کے علاوہ کسی اور زبان میں بات کرنا چاہیں تو واٹس ایپ سیشن بک کریں اور لکھ کر کسی بھی زبان میں بات کریں ۔
● ہم صرف انہیں باتوں پر جواب دیں گے جو دوران سیشن کال کے ذریعہ لائیو پیش کی جائیں گی کوئی ”تحریر“ ، یا ریکارڈیڈ ”اوڈیو“ یا ”ویڈیو“ پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
● لائیو سیشن شروع ہونے سے سے پہلے پیشگی واٹس ایپ وغیرہ پر کسی ”تحریر“ ، ”اوڈیو“ ، ”ویڈیو“ یا کسی طرح کا ”لنک“ پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے ، ہاں آپ سیشن کے دوران کال پر لائیو اپنے الفاظ میں جو چاہیں کہہ سکتے ہیں ۔۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ لائیو سیشن سے پہلے آپ کی بھیجی گئی کسی آڈیو یا ویڈیو کو سن لیا جائے یا کسی تحریر کو پڑھ لیا جائے، تو اس کے لیے علیحدہ فیس ادا کرنا ہوگی۔
آڈیو یا ویڈیو کے 1 منٹ سے 30 منٹ تک، اور تحریر کے 1 لفظ سے 2000 الفاظ تک کے مواد کے جائزے کی فیس 1999 روپے ہوگی۔
اگر مواد اس حد سے زیادہ ہو جائے (چاہے صرف ایک منٹ یا ایک لفظ ہی اضافی کیوں نہ ہو) تو اضافی حصہ بھی مکمل ایک سلاٹ شمار ہوگا اور اس کے لیے بھی 1999 روپے بطور فیس ادا کرنا ہوں گے۔
مثالیں:
آڈیو یا ویڈیو: 1 سے 30 منٹ → 1999 روپے (ایک سلاٹ)
تحریر: 1 سے 2000 الفاظ → 1999 روپے (ایک سلاٹ)
آڈیو یا ویڈیو: 31 سے 60 منٹ → 3998 روپے (دو سلاٹ)
تحریر: 2001 سے 4000 الفاظ → 3998 روپے (دو سلاٹ)
نوٹ: کوئی جزوی سلاٹ نہیں لیا جائے گا اضافی حصہ مکمل سلاٹ شمار گا۔
● ادائیگی موصول ہونے کے بعد، آپ سیشن کے لیے ہندوستانی وقت کے اعتبارسے درج ذیل میں سے کوئی بھی دستیاب سلاٹ منتخب کر سکتے ہیں۔
صبح کے سلاٹس
10:00 AM سے 10:30 AM
10:30 AM سے 11:00 AM
11:00 AM سے 11:30 AM
11:30 AM سے 12:00 PM
شام کے سلاٹس
09:30 PM سے 10:00 PM
10:00 PM سے 10:30 PM
10:30 PM سے 11:30 PM
11:30 PM سے 12:00 AM
فوری سیشن
اگر آپ مذکورہ شیڈول سے ہٹ کر فیس اداکرنے کے فورا بعد ہی رابطہ کرنا چاہیں تو براہِ کرم واٹس ایپ پر ہماری دستیابی کی تصدیق کریں اور ( 50 $) مزید ادا کریں۔
یعنی تیس منٹ کے سلاٹ کے لئے کل (140 $ ) ادا کریں۔
● بات چیت نجی اور محفوظ رہے گی، اور اسے ریکارڈ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔
● تمام جوابات قرآن اور صحیح احادیث کی روشنی میں ہی دیے جائیں گے، چاہے وہ پسند ہوں یا نہ ہوں، کوئی مطمئن ہو یا نہ ہو۔
● تکنیکی خرابی کی صورت میں اگلا دستیاب سلاٹ دیا جائے گا، فیس واپس نہیں ہوگی ۔
● ایک بار بات چیت کے بعد اگر آپ دوبارہ بات کرنا چاہیں، چاہے وہی مسئلہ ہی کیوں نہ ہو، تو دوبارہ فیس دے کر دوسرا سیشن بک کرنا ہوگا۔ ہاں، ایک بار فیس ادا کرکے گفتگو کرنے کے بعد اسی گفتگو سے متعلق آپ 24 گھنٹوں میں دو دن تک واٹس ایپ پر 2 سے 3 مختصر پیغامات بھیج کر مزید وضاحت طلب کرسکتے ہیں ، اور ہم اپنے فارغ وقت میں جواب دینے کی کوشش کریں گے۔
● دو دن کے بعد اسی گفتگو سے متعلق واٹس ایپ پر بھی پیغامات کی اجازت نہیں ہوگی۔ بلکہ ایسا کرنے کے لئے دوبارہ فیس دے کر نیا سیشن بک کرنا ہوگا۔
● براہِ کرم نوٹ کریں کہ یہ فیس صرف سیشن کے لیے ہے؛ اس کے بعد فراہم کی جانے والی خدمات جیسے تحریری جواب شامل نہیں ہیں۔
● یاد رہے کہ اگر آپ کو تحریری جواب درکار ہے تو اضافی ( 18 $ ) فیس ادا کرنی ہوگی۔ مزید تفصیلات کے یہاں دیکھیں۔