تحریری جواب کے لیے ہدایات و شرائط
● تحریری جواب طلب کرنے کے لیے پہلے سیشن بُک کرکے اپنے مسئلے پر بات چیت کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ پہلے ہی بات چیت کر چکے ہیں تو اس اطلاع کو نظر انداز کر دیں۔
● آپ کی طرف سے پہلے سیشن بُک ہو جانے کے بعد، جب ہم آپ کے مسئلے پر مکمل بات چیت کر لیں گے تو تحریری جواب کی فیس ادا کرنے کا لنک آپ کو فوراً فراہم کر دیا جائے گا۔
● تحریری جواب کی فیس فی مسئلہ 900 روپے ہیں ، اگر مسائل زیادہ ہوں گے تو اسی اعتبار سے فیس کی رقم بھی زائد ہوگی ۔
● تحریری جواب کی درخواست سیشن میں بات چیت کے بعد ایک ہفتے کے اندر کرنی ہوگی۔ بصورت دیگر تحریری جواب طلب کرنے کے لیے نیا سیشن بُک کرنا پڑے گا۔
● تحریری جواب طلب کرنے کے لیے اپنے نام کے ساتھ سوال تحریری طور پر جمع کرانا ضروری ہے۔
● جواب صرف پیش کیے گئے سوال کے مواد پر مبنی ہوگا۔ بات چیت میں ذکر کی گئی مگر سوال میں شامل نہ کی گئی معلومات پر غور نہیں کیا جائے گا۔
● تحریری سوال میں کوئی ایسا اضافی مسئلہ شامل نہ کریں جو بات چیت کے دوران زیرِ بحث نہ آیا ہو۔
● اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی مزید مسئلہ حل طلب ہے تو دوبارہ فیس ادا کرکے نیا سیشن بُک کریں، پھر دوبارہ بات چیت کریں اس کے بعد نیا سوال بھیجیں۔
● تحریری جواب اداکردہ فیس کی تاریخ سے 2 سے 7 دنوں میں فراہم کیا جائے گا۔ اگر سوال انتہائی پیچیدہ ہو تو مزید دن بھی لگ سکتے ہیں۔
● ہمارا جواب سوال میں فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہوگا۔ اگر فراہم کردہ معلومات غلط ہوں تو اس کی ذمہ داری ہم پر نہیں ہوگی۔
● تحریری جواب میں ہم وہی لکھیں گے جو قرآن و حدیث کے مطابق درست سمجھتے ہیں۔ کسی کی درخواست پر اس میں کچھ اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔
● ہم فریقِ ثانی سے مسئلے کے بارے میں رابطہ نہیں کرتے کیونکہ ہمارا جواب صرف فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر اپنا نقطۂ نظر ہے، فریقین کے لیے کوئی قابلِ نفاذ قانونی فیصلہ نہیں۔
● اگر ہمارے جواب کا غلط استعمال کیا جائے یا اس سے کسی قسم کا تنازع پیدا ہو تو اس کی ذمہ داری ہم پر نہیں ہوگی، کیونکہ ہم نے صرف درخواست پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، کوئی قابلِ نفاذ قانونی فیصلہ نہیں کیا۔
● تحریری جواب کفایت اللہ سنابلی کے لیٹر پیڈ پر ہوگا اور آخر میں کفایت اللہ سنابلی کے دستخط اور مہر موجود ہوگی۔
● بنیادی تحریری جواب اردو زبان میں ہوگا۔ اگر آپ اسے کسی دوسری زبان میں لیٹر ہیڈ، دستخط اور مہر کے ساتھ ترجمہ کرواکے چاہتے ہیں تو اضافی 900 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
● تحریری جواب سائل کو ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھیجا جائے گا۔
● جواب پر وضاحت 12 گھنٹوں کے اندر مانگی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد مزید بات چیت کے لیے سیشن اور تحریری جواب دونوں کی فیس دوبارہ ادا کرنی پڑے گی۔
● اگر سیشن کے دوران تفصیلی گفتگو کے بعد ہمیں یہ محسوس ہو کہ آپ کے مسئلے پر تحریری جواب دینا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے، تو ایسی صورت میں ہم تحریری جواب کی علیحدہ فیس وصول نہیں کریں گے۔
تاہم، سیشن کی فیس کی واپسی ممکن نہیں ہوگی، کیونکہ یہ صرف مشاورت (consultation) کی فیس ہے جو حتمی اور ناقبل واپسی (non-refundable) ہوتی ہے، جیسا کہ سیشن کے ضوابط و شرائط میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔
تحریری جواب کے آخری صفحہ کا نمونہ
(پرائیویسی کے لئے صفحہ کو بلر کردیا گیاہے)
.