زبان تبدیل کریں
تحریری جواب کے لیے ہدایات و شرائط

● تحریری جواب/فتوی طلب کرنے کے لیے پہلے سیشن بُک کرکے اپنے مسئلے پر بات چیت کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ پہلے ہی بات چیت کر چکے ہیں تو اس اطلاع کو نظر انداز کر دیں۔
● آپ کی طرف سے پہلے سیشن بُک ہو جانے کے بعد، جب ہم آپ کے مسئلے پر مکمل بات چیت کر لیں گے تو تحریری جواب/فتوی کی فیس ادا کرنے کا لنک آپ کو فوراً فراہم کر دیا جائے گا۔
● تحریری جواب/فتوی کی فیس فی مسئلہ 900 روپے ہیں ، اگر مسائل زیادہ ہوں گے تو اسی اعتبار سے فیس کی رقم بھی زائد ہوگی ۔
● الگ الگ وقت میں پیش آنے والے طلاق یاخلع کے واقعات الگ الگ مسائل شمار ہوں گے۔اور ہر مسئلہ کی فیس الگ ہوگی۔ مثلا دو الگ الگ وقت طلاق کا واقعہ پیش آیا تو کل فیس (1800 روپے) ہوگی ، تین الگ الگ وقت طلاق کا واقعہ پیش آیا تو کل فیس (2700 روپے) ہوگی۔
● تحریری جواب/فتوی کی درخواست سیشن میں  بات چیت کے بعد ایک ہفتے کے اندر کرنی ہوگی۔ بصورت دیگر تحریری جواب/فتوی طلب کرنے کے لیے نیا سیشن بُک کرنا پڑے گا۔
● تحریری جواب/فتوی طلب کرنے کے لیے اپنے نام کے ساتھ سوال تحریری طور پر جمع کرانا ضروری ہے۔
● جواب/فتوی صرف پیش کیے گئے سوال کے مواد پر مبنی ہوگا۔ بات چیت میں ذکر کی گئی مگر سوال میں شامل نہ کی گئی معلومات پر غور نہیں کیا جائے گا۔
● تحریری سوال میں کوئی ایسا اضافی مسئلہ شامل نہ کریں جو بات چیت کے دوران زیرِ بحث نہ آیا ہو۔
● اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی مزید مسئلہ حل طلب ہے تو دوبارہ فیس ادا کرکے نیا سیشن بُک کریں، پھر دوبارہ بات چیت کریں اس کے بعد نیا سوال بھیجیں۔
● تحریری جواب/فتوی اداکردہ فیس کی تاریخ سے 2 سے 7 دنوں میں فراہم کیا جائے گا۔ اگر سوال انتہائی پیچیدہ ہو تو مزید دن بھی لگ سکتے ہیں۔
● ہمارا جواب/فتوی سوال میں فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہوگا۔ اگر فراہم کردہ معلومات غلط ہوں تو اس کی ذمہ داری ہم پر نہیں ہوگی۔
● تحریری جواب/فتوی میں ہم وہی لکھیں گے جو قرآن و حدیث کے مطابق درست سمجھتے ہیں۔ کسی کی درخواست پر اس میں کچھ اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔
● ہم فریقِ ثانی سے مسئلے کے بارے میں رابطہ نہیں کرتے کیونکہ ہمارا جواب/فتوی صرف فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر اپنا نقطۂ نظر ہے، فریقین کے لیے کوئی قابلِ نفاذ قانونی فیصلہ نہیں۔
● اگر ہمارے جواب/فتوی کا غلط استعمال کیا جائے یا اس سے کسی قسم کا تنازع پیدا ہو تو اس کی ذمہ داری ہم پر نہیں ہوگی، کیونکہ ہم نے صرف درخواست پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، کوئی قابلِ نفاذ قانونی فیصلہ نہیں کیا۔
● تحریری جواب/فتوی کفایت اللہ سنابلی کے لیٹر پیڈ پر ہوگا اور آخر میں کفایت اللہ سنابلی کے دستخط اور مہر موجود ہوگی۔
● بنیادی تحریری جواب/فتوی اردو زبان میں ہوگا۔ اگر آپ اسے کسی دوسری زبان میں لیٹر ہیڈ، دستخط اور مہر کے ساتھ ترجمہ کرواکے چاہتے ہیں تو اضافی 900 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
● تحریری جواب/فتوی سائل کو ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھیجا جائے گا۔
● جواب/فتوی پر وضاحت 12 گھنٹوں کے اندر مانگی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد مزید بات چیت کے لیے سیشن اور تحریری جواب/فتوی دونوں کی فیس دوبارہ ادا کرنی پڑے گی۔
● اگر سیشن کے دوران تفصیلی گفتگو کے بعد ہمیں یہ محسوس ہو کہ آپ کے مسئلے پر تحریری جواب/فتوی دینا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے، تو ایسی صورت میں ہم تحریری جواب/فتوی کی علیحدہ فیس وصول نہیں کریں گے۔
تاہم، سیشن کی فیس کی واپسی ممکن نہیں ہوگی، کیونکہ یہ صرف مشاورت (consultation) کی فیس ہے جو حتمی اور ناقبل واپسی (non-refundable) ہوتی ہے، جیسا کہ سیشن کے ضوابط و شرائط میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔

تحریری جواب/فتوی کے آخری صفحہ کا نمونہ

(پرائیویسی کے لئے صفحہ کو بلر کردیا گیاہے)

.