میں نے مختلف دینی و علمی موضوعات پر متعدد تذکیری اور تحقیقی ویڈیو لیکچرز ریکارڈ کیے ہیں، جن میں قرآن و سنت کی روشنی میں اہم مسائل کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان لیکچرز میں دفاعِ صحابہ رضی اللہ عنہم اور ردِّ روافض کے موضوعات کو خاص طور پر نمایاں حیثیت حاصل ہے، جن میں دلائل اور تحقیق کے ساتھ ان مسائل کی وضاحت پیش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر اصلاحی اور فکری موضوعات پر بھی گفتگو کی گئی ہے تاکہ سامعین کو دین کی صحیح سمجھ حاصل ہو سکے۔ ان تمام ویڈیو لیکچرز کو ایک ہی جگہ جمع کر کے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ طلبۂ علم اور عام مسلمان بھائی بہنیں آسانی کے ساتھ ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے، اسے نفع بخش بنائے اور ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے۔ آمین۔ (کفایت اللہ سنابلی)
(1) Lecturer No کیا معاویہ رضی اللہ عنہ خلیفہ بننے کے بعد خون عثمان رضی اللہ عنہ کا بدلا لیا ؟
(2) Lecturer No معاویہ رضی اللہ عنہ کا پیٹ نہ بھرے ! دعا یا بد دعا ؟
(3) Lecturer No تین طلاق کے ایک ہونے کا فتوی ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے پہلے ہرصدی میں