اسلامی تاریخ میں بعض شخصیات پر ایسے الزامات لگائے گئے جو جذبات کی بھڑکتی آگ میں جنم لے کر پھیلے، اور بغیر کسی جانچ پڑتال کے انہیں آگے بڑھا دیا گیا ، یزید بن معاویہ کی شخصیت پر جو تنقید کی گئی، وہ کتابوں کے صفحات میں بکھری پڑی ہے، اور اسے نقل کرنے والے اکثر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ ان کی اپنی رائے نہیں، بلکہ اہلِ علم کی تحریریں ہیں—وہ تو محض راوی ہیں۔ لیکن جب انہیں ثبوت کی کسوٹی پر پرکھا جائے، تو معصومیت کا پردہ چھٹ جاتا ہے۔
ایسے ہی، امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی ذاتِ گرامی پر بھی ایسی تنقید کی گئی ہے جو بعض اوقات یزید کی مذمت سے بھی بدرجہا شدید تر ہے۔، اور ان کا بڑا حصہ معتبر سندوں سے قائلین سے ثابت بھی ہے۔ تو کیا ہم ان الزامات کو بھی اہلِ علم کے حوالوں سے نقل کریں، اور جو اعتراض کریں ان سے کہیں کہ ”یہ ہماری باتیں نہیں، بلکہ بزرگوں کی تحریریں ہیں—ہم تو بس نقل کرنے والے ہیں؟“ یہ سوچنے کی بات ہے کہ کیا انصاف کا ترازو صرف ایک طرف جھک جائے؟
اس مضمون میں، ہم یزید بن معاویہ اور امام ابو حنیفہ رحمہما اللہ دونوں پر وارد ہونے والے ان الزامات کا تذکرہ کریں گے جو ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہیں۔ قارئینِ کرام سے گزارش ہے کہ انہیں غور سے پڑھیں اور فیصلہ کریں: اگر امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر ایسے الزامات—جن کا اکثر حصہ معتبر ناقدین سے ثابت ہے—قابلِ قبول نہیں، تو یزید بن معاویہ سے متعلق ایسے جھوٹھے اور من گھڑت الزامات کیوں قبول کئے جائیں جن کی کوئی تاریخی یا شرعی بنیاد سرے سے موجود نہیں۔
نوٹ:-
یہ بات واضح رہے کہ ہمارا ارادہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی توہین یا ان پر وارد اقوالِ اہلِ علم کی تائید نہیں ہے۔ مقصد محض یہ ہے کہ بے ثبوت الزامات اور بغیر شہادت کے کردار کشی کو روا نہ سمجھا جائے، ورنہ امام ابو حنیفہ جیسی عظیم ہستی بھی اس کی زد میں آ سکتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تاریخ سے سبق لے کر انصاف کا چراغ روشن ہو، نہ کہ تعصب کی آگ بھڑکائی جائے۔
اس بحث کو ہم درج ذیل عناوین کے تحت پیش کریں گے، جو الزامات کی مماثلت کو اجاگر کریں گے:
① امیر یزید ، امام ابوحنیفہ اور قرآن کریم
② امیر یزید ، امام ابوحنیفہ اور حدیث
③امیر یزید ، امام ابوحنیفہ اور اتباعِ سنتِ نبوی
④ امیر یزید ، امام ابوحنیفہ اور آثارِ صحابہ
⑤ امیر یزید ، امام ابوحنیفہ اور اکرامِ صحابہ
⑥ امیر یزید ، امام ابوحنیفہ اور اکرامِ اہلِ بیتِ
⑦ امیر یزید ، امام ابوحنیفہ اور حرمتِ مکہ و مدینہ
⑧ امیر یزید ، امام ابوحنیفہ اور روایتِ حدیث میں مرتبہ
⑨ امیر یزید ، امام ابوحنیفہ پر رحمہ اللہ کی دعا
⑩ امیر یزید ، امام ابوحنیفہ پر لعنہ اللہ کا معاملہ
⑪ امیر یزید پر ”پلید“ اور امام ابوحنیفہ پر ”ابوجیفہ“ جیسے القاب
⑫ امیر یزید اور امام ابوحنیفہ پر وارد ہونے والے مذمتی اقوال
⑬ امیر یزید ،امام ابوحنیفہ اور امام ابن الجوزی رحمہ اللہ کے اقوال
⑭ امیر یزید اور امام ابوحنیفہ پر شراب کا الزام
⑮ امیر یزید اور امام ابوحنیفہ پر فحاشی کی ترویج کا الزام
⑯ امیر یزید اور امام ابوحنیفہ پر خونریزی کا الزام
⑰ امیر یزید ، امام ابوحنیفہ اور حق و باطل کا تبصرہ
⑱ امیر یزید اور امام ابوحنیفہ پر کفریہ باتوں کا الزام
⑲ امیر یزید اور امام ابوحنیفہ پر گمراہی کے اجماع کا دعویٰ
⑳ امیر یزید اور امام ابوحنیفہ سے متعلق خواب ۔
اب ہر ایک عنوان کی تفصیل ملاحظہ ہو:
The remaining article is locked
Become a 3 Yearly member to unlock the article
Your support helps us to bring more article
باقی مضمون مقفل ہے
مضمون کو غیر مقفل کرنے کے لیے تین سالہ ممبر بنیں
آپ کے تعاون سے مزید مضامین پیش کرنے میں مدد ملتی ہے
ممبر بنے بغیر اس مضمون کو مکمل پڑھنے کے لئے نیچے دئے گئے بٹن پر جاکر(تین سوروپے ) ادا کریں۔
نوٹ:- ر قم کی ادائیگی کے بعد اگر باقی مضمون ظاہر نہ ہو تو لاگ آؤٹ ہوکر دوبارہ لاگن ہوں مکمل مضمون فورا ظاہر ہوجائے گا۔
